7 اکتوبر 2013 - 20:30
انس اللبی کی گرفتاری اہم پیشرفت ہے،القاعدہ کمزور ہورہی ہے، امریکا

واشنگٹن…امریکا نے لیبیا سے القاعدہ رہنما انس اللبی کی گرفتاری کو اہم پیش رفت بناتے ہوئے کہا ہے کہ القاعدہ مسلسل کمزور ہورہی ہے۔

ابنا: واشنگٹن میں معمول کی پریس بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان میری ہارف کا کہنا تھا کہ امریکا کی انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کی وجہ سے پاکستان اور افغانستان میں القاعدہ کمزور ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا القاعدہ کے ارکان کو مسلسل نشانہ بنارہا ہے جس کی وجہ سے وہ دوسرے ملکوں میں خود کو منظم کرنے کی کوشش کرتے ہیں.

.....

/169